لیلیٰ زبیری غیر ملکی ڈراموں کے خلاف مگر ’ارطغرل غازی‘ کی حامی

371

پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر رواں برس اپریل سے نشر کیے جانے والےترک ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ پر اگرچہ پہلے بھی شوبز شخصیات منقسم دکھائی دیں، تاہم تاحال اس پر اداکاروں کی مختلف رائے سامنے آ رہی ہے۔

زیادہ تر شوبز شخؒصیات کا ماننا ہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں لازمی نشر کیا جانا چاہیے مگر اسے سرکاری ٹی وی پر چلانا مناسب نہیں، تاہم بعض اداکار ترک ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے بھی حامی ہیں۔

’ارطغرل غازی‘ کی تازہ حمایت سینیئر و معروف اداکارہ لیلیٰ زبیری نے کی ہے اور ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ پاکستان ڈراما انڈسٹری کو مذکورہ ڈرامے جیسے ڈرامے بنانے چاہیے۔

ایک تازہ انٹرویو میں لیلیٰ زبیری پاکستانی و غیر ملکی ڈراموں پر بات کرتی دکھائی دیں اور اس دوران انہوں نے ملک میں تمام غیر ملکی ڈراموں اور مواد کو نشر کرنے کی مخالفت کی، تاہم حیران کن طور پر وہ ’ارطغرل غازی‘ کی حمایت کرتی دکھائی دیں۔