دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 6 لاکھ 98 ہزار سے زائد اموات

253

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 98 ہزار 223 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 84 لاکھ 76 ہزار 35 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 17 لاکھ 2 ہزار 315 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 48 لاکھ 62 ہزار 513 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار 968 تک پہنچ چکی ہے۔

برازیل میں 27 لاکھ 51 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 94 ہزار 702 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 18 لاکھ 61 ہزار سے زائد ہے اور 39 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 61 ہزار 423 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 351 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار پانچ سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 16 ہزار 862 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔