فن لینڈ کی وزیراعظم نے اپنے دوست سے 16 سالہ رفاقت کے بعد شادی کرلی

220

ہلسنکی: فن لینڈ کی 34 سالہ وزیراعظم سانا مارین نے اپنے دوست سے 16 سالہ رفاقت کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے فن لینڈ کی وزیراعظم سانا مارین نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے 8 ماہ بعد اپنے دوست مارکوس ریکونین سے شادی کرلی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے شادی کا اعلان کیا اور تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سانا مارین سفید عروسی لباس زیب تن کیے اور ہاتھوں میں گلدستہ لیے اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں۔

 

اپنی انسٹا گرام پوسٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ جس شخص سے پیار کرتی ہوں اُسے شریک حیات بنانے پر بے حد خوش ہوں۔ شادی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ شادی کی تقریب خاتون وزیراعظم کے سرکاری دفتر کیسارانٹا میں منعقد ہوئی اور تقریب میں جوڑے کے اہل خانہ اور چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔