برٹش گراں پری: لوئس ہملٹن کی ڈرامائی فتح، ٹائر پنکچر ہونے کے باوجود ریس جیت لی

221

لندن:لوئس ہملٹن نے یہ فتح ڈرامائی انداز میں اپنے نام کی۔ ریس کے آخری راؤنڈ میں ان کی گاڑی کا ٹائر پنکچر ہو گیا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور جیت کے حقدار ٹھہرے۔

مرسڈیز ڈرائیور لوئس ہملٹن کی گاڑی کا اگلا ٹائر دوران ریس پنکچر ہو گیا تھا لیکن اس موقع پر انہوں نے ریس سے دستبردار ہونے کی بجائے پوری کوشش کرتے ہوئے اختتامی لائن کو کامیابی سے عبور کیا۔

خیال رہے کہ لوئس ہملٹن کی ہی ٹیم کے ایک اور ڈرائیور والٹری بوٹاس کی گاڑی کا ٹائر بھی دو راؤنڈ پہلے پنکچر ہو گیا تھا جس کی وجہ سے انھیں پوانئٹ سے ڈراپ کر دیا گیا۔

یوں لوئس ہملٹن برٹش گراں پری کے فاتح ٹھہرے جبکہ ریڈ بل کے میکس ورسٹیپن نے دوسری اور فیراری کے ڈرائیور چارلس لیکریک نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔