ویناملک کی گوتم گھمبیر تنقید، رافیل طیاروں کو 7 چائے کے کپ قرار دیدیا

234

لاہور:پاکستانی اداکارہ اور میزبان وینا ملک کی جانب سے بھارتی سابق کرکٹر اور سیاست دان گوتم گمبھیر کو ٹوئٹر پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیروڈی کوئین وینا ملک سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور حالات حاضرہ سمیت سیاست پر بھی تبصرے کرتی رہتی ہیں ۔

حال ہی میں بھارتی سیاست دان، سابق کرکٹرگوتم گمبھیر کی جانب سے شیخی بگھارتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں 6 فائٹر جیٹ فضا میں اُڑ رہے ہیں ، انہوں نے فائٹر جیٹ کو پرندوں سےتشبیہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آخر کار بڑے پرندے یہاں موجود ہیں۔‘