امریکی ریاست یوٹاہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

303

سالٹ لیک سٹی: امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک انجن والا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست یوٹاہ میں سیڈر سٹی ریجنل ایئرپورٹ کے نزدیک ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا، طیارے میں دو افراد سوار تھے جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی عمریں 52 اور 63 سال ہیں تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔