رافیل طیاروں پر ٹوئٹ، گمبھیر کو آسٹریلوی صحافی کے ہاتھوں سُبکی کا سامنا

359

سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر جب سے سیاست اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا حصہ بنے ہیں اس وقت سے وہ مختلف متنازع بیانات کے باعث سبکی کا سامنا کر چکے ہیں۔

سابق اوپننگ بلے باز خصوصی طور پر پاکستان مخالف ٹوئٹس کے لیے شہرت رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ان کی کئی مواقع پر پاکستانی کرکٹرز خصوصاً شاہد آفریدی سے مقبوضہ کشمیر سمیت دیگر معاملات پر بحث بھی ہو چکی ہے۔

کچھ اسی طرح کی سبکی کا سامنا گمبھیر کو اس وقت کرنا پڑا جب انہوں نے حال ہی میں بھارت کو فرانس کی جانب سے رافیل طیارے ملنے پر ایک ٹوئٹ کی۔

بھارت تسلیم کرتا ہے کہ وہ فوجی طاقت میں چین اور دیگر اہم ممالک سے پیچھے ہے اور رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ 14 لاکھ فوج کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

9.4 ارب ڈالر مالیت کے اس معاہدے میں بھارت نے فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیارے خریدے ہیں اور فرانس 2021 کے آخر تک یہ تمام طیارے فراہم کرے گا۔

گوتم گمبھیر نے اسی تناظر میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے طیارے بالآخر یہاں پہنچ گئے ہیں۔

ڈینس فریڈمین دراصل گزشتہ سال 27 فروری کو ہوئے واقعے کا حوالہ دے رہے تھے جب پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فضائیہ کی در اندازی کو ناکام بنا دیا تھا اور 2 بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرایا تھا۔

ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہوا تھا جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کے علاقے آزاد کشمیر میں گرا۔