برطانوی ایئرلائنز کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

272

راولپنڈی: اسلام آباد سے برٹش ایئرویز کو اجازت ملنے کے بعد کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان اپنے فلائٹ آپریشن کو دوبارہ شروع کرے گی۔

ایئر لائن کا کہنا ہے کہ وہ ہفتے میں تین بار لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹ سے براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گی، پہلی پرواز 14 اگست کو اسلام آباد میں لینڈ ہوگی اور اس کے عملے اور مسافروں کی حفاظت کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ اعلان برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات اور عوام سے عوام کے رابطوں کو بڑھانے کے لیے ایک اور اہم قدم ہے۔

کورونا وائرس کے باعث مسافروں کو ماسک پہننا لازمی ہوگا اور انہیں پرواز کے دوران ہینڈ سینیائٹرز بھی فراہم کیا جائے گا جبکہ عملے کے اراکین دوران پرواز ماسک پہنیں گے جبکہ ہوائی اڈوں پر اضافی اقدامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ مسافر محفوظ رہیں۔