انقرہ : ترک صدرطیب اردوان نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمنا وں کا اظہار کیا اور کہا اس سال کورونا کے باعث مسلمانوں کی کم تعداد نے حج ادا کیا، آئندہ سال انشااللہ لاکھوں مسلمان خانہ کعبہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدرطیب اردوان نے عید پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کر تا ہوں ، امیدہےدنیامیں امن قائم ہوگا ،
ترک صدر کا کہنا تھا کہ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ یہ مقدس ایام ہماری قوم ، عالم اسلام اور پوری انسانیت کے لئے اچھے نتیجہ کا باعث ہوں۔
دوسری جانبایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی مسلمانو ں کو عید کی مبارکباد دی۔
خیال رہے سعود ی عرب، متحدہ عرب امارات، خلیجی ممالک، فلسطین، ترکی سمیت دیگرممالک میں آج عید الضحی منائی جارہی ہے، استنبول میںآیا صوفیہ میں چھیاسی برس بعد عید کی نماز ہوئی جسمیں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نمازیوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کیں اور مذہبی امور کے سربراہ علی ارباس کی امامت میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی۔