سائنسدان 10 کروڑ سال سے بے جان جرثوموں کو زندگی کی جانب لانے میں کامیاب

267

سائنسدانوں نے کامیابی سے سمندر کی تہہ میں ڈائناسور کے عہد سے موجود جرثوموں کو ایک بار پھر زندگی کی جانب لانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد یہ جاندار غذا کے استعمال کے ساتھ ساتھ اپنی تعداد بھی بڑھانے لگے ہیں۔

اس تحقیق میں زمین کے ابتدائی جانداروں کی بقا کی حیران کن طاقت پر روشنی ڈالی گئی ہے، جو کروڑوں سال سے بغیر آکسیجن یا غذا کے بغیر زمین کی گہرائی میں دبے رہے اور اب لیبارٹری میں انہیں زندگی کی جانب لایا گیا۔

جاپان ایجنسی فار میرین۔ ارتھ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تحقیقی ٹیم نے جنوبی بحرالکاہل کی تہہ کے 10 کروڑ سال سے زائد عرصے پرانے نمونوں کا تجزیہ کیا۔