شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی زندگی پر لکھی گئی کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کے شاہی خاندان میں بھی عام گھرانوں جیسے جھگڑے ہیں۔
برطانیہ چھوڑنے کے باوجود ان کے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کیساتھ تعلقات سے متعلق مختلف خبروں کا سلسلہ رک نہیں سکا۔
فائنڈنگ فریڈم نامی کتاب پبلش ہوتے ہی شاہی خاندان میں ایک بار پھر کشمکش شروع ہوگئی ہے۔ کتاب میں شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پر الزامات کی بوچھاڑ کی گئی ہے۔
مصنف نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن میگھن مارکل کو پسند نہیں کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان ہمیشہ ان بن رہی۔ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل کو شاہی خاندان میں الوداعی پارٹی کے دوران کیٹ مڈلٹن نے ڈانٹا تھا۔
کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شہزادی کیٹ مڈلٹن، میگھن مارکل کو پسند نہیں کرتی تھیں اور ان سے کم گفتگو کرتی تھیں۔
کیٹ مڈلٹن نے تمام الزامات مسترد کر دیے ہیں جب کہ ہیری اور میگھن مارکل نے بھی کتاب کے لیے انٹرویو دینے کی تردید کی ہے۔
دوسری جانب کیٹ اور ولیم کے دوستوں کا کہنا ہے کہ شاہی جوڑے نے میگھن مارکل کو شاہی خاندان میں کھلے دل سے خوش آمدید کہا تھا ۔اس کتاب کی اشاعت سے شہزادہ ولیم کی دل آزاری ہوئی ہے۔