بولی وڈ کے ولن ڈائریکٹر کے طور پر مشہور فلم ساز انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خودکشی کرنے والے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کو کم از کم تین فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔
انوراگ کشیپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2012 میں اپنی بلاک بسٹر فلم ’گینگ آف واسع پور‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی مگر انہوں نے انکا کردیا تھا۔
انوراگ کشیپ کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت ان کے ساتھ کام کرنے کے بجائے ییش راج چوپڑا اور دھرما پروڈکشن جیسے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ کام کرنا چاہتے تھے۔
انوراگ کشیپ کے مطابق ’گینگ آف واسع پور‘ میں کام کرنے سے انکار کے بعد انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کو ایک اور فلم ’ہنسی تو پھنسی‘ میں بھی کام کی پیش کش کی تھی مگر انہوں نے ایک بار پھر انکار کردیا تھا۔