پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن کوچنگ کورس اختتام پذیر

256

اسلام آباد:پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پی ایس ایف لیول ون سکواش کوچنگ کورس اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے ترجمان نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایا کہ دس روزہ آن لائن کورس کا انعقادکامیابی کے ساتھ اختتامی کی طرف جا رہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں تھیں جس کے باعث پاکستان سکواش فیڈریشن نے 20 جولائی سے 29 جولائی تک آن لائن کوچنگ کورس منعقد کروانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اس کے بعد لیول ٹو اور لیول تھری کے کورسز بھی منعقد کروائے جائیں گے۔ کورس میں ملک بھر سے 49 شرکا حصہ لے رہے جن میں کھلاڑی، کوچز اور ایمچورز شامل ہیں۔

پنجاب سے چودہ، خیبر پختونخوا اور سندھ سے نو، نو بلوچستان سے پانچ، پاکستان ایئرفورس سے سات، سوئی نادرن گیس پائپ لائن سے تین، پاکستان آرمی اور زرعی ترقیاتی بینک سے ایک ، ایک شرکا شامل ہیں اور لوکل شرکا کے علاوہ اوورسیز پاکستانی بھی شرکت کر رہے ہیں۔