مغربی افریقہ میں 4 کروڑ 50 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا

266

مغربی افریقہ کے 13 ممالک میں خشک سالی کے باعث تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ افراد کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔

ساؤدرن افریقن ڈیولپمنٹ کمیونٹی (ایس اے ڈی سی) نے کہا کہ غذائی قلت کے شکار افراد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘معمول کے موسم کے باعث اثرات پڑے ہیں، معاشی دباؤ اور غربت میں مزید اضافہ ہوا ہے جبکہ کووڈ-19 سے شہریوں پر بدترین اثرات پڑے ہیں’۔