ایک نئے سروے میں پتا چلا ہے کہ بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی کے تین علاقوں میں کچی آبادیوں کے نصف سے زائد عوام میں کورونا وائرس کے اینٹی باڈیز کا مثبت تجربہ کیا گیا ہے۔
اسی علاقوں میں کچی آبادیوں کے باہر رہنے والے افراد میں سے 16 فیصد میں کورونا وائرس کے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔
یہ نتائج جولائی کے اوائل میں تین گنجان آباد علاقوں میں تقریبا 7 ہزار افراد کی رینڈم ٹیسٹنگ سے برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ممبئی میں 28 جولائی تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد کیسز اور 6 ہزار 187 اموات رپورٹ ہوچکے ہیں۔