رواں برس بھوک اور افلاس سے ایک لاکھ 28ہزار بچوں کی ہلاکت کا خدشہ

290

جینیوا: اقوام متحدہ (یو این) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس بھوک اور افلاس سے ایک لاکھ 28 ہزار بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔

یو این کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کی وجہ سے خوراک کی کمی میں اضافہ ہوا جس کے باعث  ماہانہ 10 ہزار بچے ہلاک ہورہے ہیں۔

اقوام متحدہ نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھوک اور افلاس میں اضافہ پر اظہار تشویش کیا اور کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث بھوک اور افلاس سے متاثرہ افراد پر منفی  اثرات مرتب ہوں گے۔