امریکا کے ساتھ تناؤ، ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب فوجی مشقوں کا آغاز کردیا

243

تہران: امریکا کے ساتھ تناؤ کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کے قریب سالانہ فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایرانی افواج نے امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز کی ‘’ڈمی’’ کو میزائل سے اڑا دیا۔ امریکا نے اقدام غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا.

ان فوجی مشقوں میں پاسداران انقلاب کے فضائی اور بحری دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔ آبنائے ہرمز کے قریب ہونے والی جنگی مشقوں میں بیلسٹک میزائل، مسلح ڈرونز اور زیر آب مائنز کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

مشقوں کے دوران ایرانی افواج نے امریکا کے طیارہ بردار بحری جہاز کی ‘’ڈمی’’ پر میزائل داغے۔ امریکا نے اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اہم ترین آبی راستے کے قریب عسکری مشقیں کرکے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا۔