ملائیشیا کے سابق وزیراعظم پر کرپشن کے الزامات ثابت

335

کوالالمپور: ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ملین ڈالرز کی کرپشن کے تمام الزامات ثابت ہونے پر مجرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2009 سے 2018 تک ملائیشیا کے وزیراعظم رہنے والے نجیب رزاق پر کرپشن کے 7 مقدمات ہیں جن میں منی لانڈرنگ، اختیارات کا غلط استعمال اور دھوکا دہی کے مقدمات بھی شامل ہیں۔

ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو کرپشن کے تمام الزامات میں مجرم قرار دیا تاہم نجیب رزاق نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نجیب رزاق ملائیشیا کے پہلے رہنما ہیں جن پر کرپشن کے الزامات ثابت ہوئے ہیں