رواں ماہ 22 جولائی کوہولی وڈ اداکارہ 34 سالہ امبر ہرڈ نے لندن کی ہائی کورٹ میں اپنے سابق شوہر اداکار جونی ڈیپ کی جانب سے غیر ازدواجی تعلقات کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بیان دیا تھا کہ ان کے کبھی بھی ایلون مسک اور جیمز فرانکو سے ناجائز تعلقات نہیں رہے۔
امبر ہرڈ پر ان کے سابق شوہر جونی ڈیپ کے وکلا نے لندن کی ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران الزامات لگائے تھے کہ اداکارہ کے 2015 اور 2016 کے درمیان دو غیر محرم مرد حضرات سے تعلقات تھے۔
دوران سماعت عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ جونی ڈیپ سے شادی کے ابتدائی ایام میں ہی امبر ہرڈ نے کاریں اور سائنسی آلات بنانے والی نجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک سے ناجائز تعلقات استوار کرلیے تھے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ امبر ہرڈ نے ایلون مسک کے علاوہ ایک اور ساتھی اداکار جیمز فرانکو سے بھی شادی کے فوری بعد ہی تعلقات استوار کرلیے تھے۔