امریکی پاپ گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ اور دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 100 شخصیات کی فہرست میں شامل 30 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے کورونا کی وبا کے باوجود اپنا آٹھواں میوزک ایلبم ریلیز کرکے سب کو حیران کردیا۔
ٹیلر سوئفٹ کے آٹھویں میوزک ایلبم ’فوک لورے‘ کو کورونا کی وبا کے باوجود 24 جولائی کو ریلیز کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے اپنے آٹھویں میوزک ایلبم کو ریلیز کرنے سے متعلق مداحوں کو محض 24 گھنٹے قبل ہی بتایا تھا، ورنہ عام طور پر گلوکارہ کے میوزک ایلبم سے متعلق ایک سال قبل ہی چہ مگوئیاں شروع ہوجاتی ہیں۔
گلوکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیے جانے کے بعد ’فوک لورے‘ کو 24 جولائی کو ریلیز کیا گیا جو دیکھتے ہی دیکھتے کئی میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹس پر پہلے نمبر پر آگیا۔