صومالیہ کی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم کو ہٹا دیا

269

صومالیہ کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم حسن علی خیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنا کر انہیں منصب سے ہٹا دیا۔

خبر ایجنسی ‘رائٹرز’ کے مطابق صومالیہ کے وزیر اعظم اور صدر کے درمیان اختیارات کی جنگ چل رہی تھی اور اسی دوران عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی۔

پارلیمنٹ میں 170 قانون سازوں نے وزیراعظم کے خلاف ووٹ دیا جبکہ صرف 8 ووٹ حق میں پڑے۔