آئی پی ایل 2020 متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگی

311

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی گورننگ کونسل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے اعلان کیا ہے کہ ٹورنامنٹ 19 ستمبر سے 10 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

 برجیش پٹیل نے کہا کہ آئی پی ایل کا فائنل 8 یا 10 نومبر کو کھیلا گیا جائے اور اس کا حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تاریخیں آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کے اراکین کو بھیج دی گئی ہیں لیکن کونسل کے اجلاس کے حوالے سے انہوں نے تفصیل نہیں بتایا۔