کورونا کی وجہ سے ہالی وڈ فلموں کی ریلیز میں تاخیر

287

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ہالی وڈ فلموں کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

امریکی انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی نے آئندہ برس متوقع فلموں کی ریلیز میں تاخیر کا اعلان کردیا ہے۔

بھاری بجٹ کی فلم ‘مولان’ کی ریلیز غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ہے جب کہ ‘اسٹار وارز’  اور ‘ایواٹر’ ایک سال کی تاخیر سے ریلیز کی جائیں گی۔

فلم ‘مولان’ کی ریلیز اس سے پہلے بھی دو بار ملتوی کی جاچکی ہے جب کہ نئی تاریخوں کے حساب سے ‘ایواٹر’ کا سیکوئیل 2021 کے بجائے دسمبر 2022 میں اور ‘اسٹاروارز’ کی دسویں قسط 2022 کے بجائے 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

فلم کے ڈائریکٹر، معاون پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر جیمز کیمیرون کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث لاس اینجلس میں اسپیشل ایفیکٹس کا کام ابھی شروع نہیں ہوا اور یہی وجہ ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ متاثر ہوئی۔

دوسری جانب ڈزنی کی فلم ‘دی بلیک وڈو’ کی ریلیز بھی تاخیر کے بعد رواں سال نومبر میں متوقع ہے۔