چین نے مریخ کے لیے اپنا پہلا آزاد تحقیقاتی مشن خلا میں روانہ کردیا

500

بیجنگ: چین نے اپنا پہلا آزاد تحقیقاتی مریخ مشن تیان وین-1 خلا میں روانہ کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے کسی بھی دوسرے سیارے پر بغیر پائلٹ کے اپنا پہلا آزاد مشن روانہ کردیا، چین کی جانب سے پہلا تحقیقاتی مشن ’تیان وین ون‘ مریخ پر روانہ کیا گیا جو چین کے صوبے ہینان کے جنوب میں واقع جزیرے میں وین چانگ اسپیس لاؤنچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق چین کا پہلا تحقیقاتی مشن ممکنہ طور پر اگلے سال فروری میں مریخ میں داخل ہوگا۔ جہاں وہ مریخ سے اہم معلومات حاصل کرنے کے لیے 90 روز کے لیے روور تعینات کرنے کی کوشش کرے گا اور اگر تیان وین ون کامیاب ہوجاتا ہے تو چین اپنے ابتدائی مشن میں ہی مدار، اور مریخ پرروور تعینات کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔