ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس آئندہ ماہ 29 اگست سے شروع ہوگی

528

ڈبلن: کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے ایونٹ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس اب آئندہ ماہ 29 اگست سے شروع ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ مئی میں شیڈول گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس اب 3 سے 25 اکتوبر تک منعقد ہوگی۔

آئرش سائیکلسٹ نیکولس روچے نے ٹور ڈی فرانس اور گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ نیکولس روچے اور ان کی سنویب ٹیم فرانس جانے سے قبل آسٹریا میں سماجی رابطوں کی پاسداری کرتے ہوئے تربیت حاصل کرے گی۔

اس کے ایک حصے کے طور پر وہ آسٹریا الپس میں ایک ہوٹل میں قیام کریں گے جو سنویب ٹیم کے سائیکل سواروں کے لئے خصوصی طور پر کھلا ہے۔

ٹیم سوار اور عملے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے متعدد بائیو محفوظ مقامات میں کام کریں گے۔ کیمپ کا سفر کرنے سے پہلے تمام سائیکل سواروں کو کوویڈ۔19 کا منفی ٹیسٹ دینا ہوگا۔