گلوکارہ و اداکارہ ڈیمی لواٹو نے منگنی کرلی

370

معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ 27 سالہ ڈیمی لواٹو نے دیرینہ بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی۔

متعدد ایوارڈز جیتنے والی گلوکارہ و اداکارہ نے دیرینہ دوست میکس ارچ سے منگنی کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا۔

گلوکارہ نے منگیتر کے ساتھ رومانوی انداز میں کچھوائی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اس پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا کہ انہیں میکس ارچ جیسا شخص محبت کےلیے میسر ہوا۔

ڈیمی لواٹو نے لکھا کہ جب وہ چھوٹی بچی تھیں تب ان کے والد ایک بچے کو ان کا چھوٹا ساتھی قرار دیتے تھے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ اپنے والدین اور اہل خانہ کے بعد اگر وہ کسی سے غیر مشروط محبت کرتی ہیں تو وہ ان کے منگیتر ہیں۔

ڈیمی لواٹو نے میکس ارچ سے شادی کی رضامندی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ مستقبل میں بیوی بننے اور اپنا خاندان شروع کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔