ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ایم) نے کہا ہے کہ پاکستانی لائسنس رکھنے اور مقامی ایئر لائنز میں ملازمت کرنے والے تمام 18 پائلٹس کے لائسنس مستند ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔
سی اے اے ایم کے اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے ملائیشیا میں ملازمت کرنے والے تمام پائلٹس کے لائسنس کے مستند ہونے کی تصدیق کی۔
سی اے اے ایم نے کہا کہ ملائیشیا میں تمام معطل 18 پائلٹس کو بحال کردیا گیا ہے۔