ریاض: سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبد العزیز کے ہسپتال میں داخل ہونے کے 3 روز بعد ان کے پتّے کی سرجری کامیاب ہوگئی۔
سعودی عرب کی جانب سے عمر رسیدہ بادشاہ کی صحت کے بارے میں اطلاع کم ہی دی جاتی ہے، جو 2015 سے تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ اور عرب دنیا کی سب سے بڑی معیشت پر حکمرانی کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ 84 سالہ شاہ سلمان، کورونا وائرس کی عالمی وبا اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے جڑواں علاقائی بحرانوں کے دوران کویت کے شیخ الصباح الاحمد الجابر الصباح کے بعد خلیج میں ہسپتال میں داخل ہونے والے دوسرے بادشاہ ہیں۔