فلپائن کے صدر رودریگو دیوترتے اکثر اپنے بیانات اور اقدامات کی وجہ سے خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں اور حال ہی میں انہوں نے غلطی سے شہریوں کو پیٹرول سے فیس ماسک کی صفائی کا مشورہ دے دیا۔
تاہم رودریگو دیوترتے کے بیان کے بعد فلپائن کے صحت حکام نے ان کے بیان کی تصحیح کی اور کہا کہ فیس ماسک کو اس طریقے سے ڈِس انفیکٹ نہیں کیا جاسکتا۔
ایک تقریر کے دوران فلپائنی صدر نے انتہائی آتش گیر مادے (پیٹرول) کو ماسک کی صفائی کے لیے موزوں متبادل کے طور پر تجویز کیا۔
انہوں نے کہا تھا کہ دن کے اختتام پر، ماسک کو کسی جگہ پر لٹکائیں اور اگر آپ استطاعت رکھتے ہیں تو اس پر لائسول کا اسپرے کریں۔