کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جس میں بیٹا اور بہو ملکر والدہ پر تشدد کررہے ہیں پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ارسلان نامی شخص کو بیوی سمیت والدہ پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اور اپنی ماں کے لیے برے الفاظ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خدا نے ماں کا درجہ اولاد کے لیے سب سے اوپر رکھا ہے اور ماں کو اولاد کے لیے جنت قرار دیا ہے تاہم جب بیٹے نے اپنی اسی جنت پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے ماں کے تقدس کو پامال کیا تو ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔
حمزہ علی عباسی نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے پر تنقید کرتے ہوئے کہا اوہ میرے خدا۔۔۔ جہنم کا گہرا ترین کونا اس شیطان کا منتظر ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر ہاتھ اٹھایا۔