اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

359

لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی نئی تصاویر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر میں عائزہ خان کو پیلے رنگ کے خوبصورت لباس اور سر پر دوپٹے میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی جاندار اداکاری اور شاندار فنکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی عائزہ خان نے ایک بار پھر اپنی نئی تصاویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی عائزہ کی تصاویر کو اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے ہیں۔