مانچسٹر: پاکستانی نژاد کرکٹر معین علی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی نژاد کرکٹر معین علی کو آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کا نائب کپتان نامزد کیا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق تیس جولائی سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مابین تین میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں بین اسٹوکیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت 113 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
میزبان ٹیم انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔