زینب شبیر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد بحال

234

لاہور: اداکارہ زینب شبیر کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد دوبارہ بحال کردیا گیا

رپورٹ کے مطابق زینب شبیر نے سوشل میڈیا پر 2 تصاویر شیئر کی ہیں جس میں سے ایک میں اداکارہ کو ہیکرز کی جانب سے اُن کا اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جبکہ دوسری تصویر میں میسج کا سکرین شاٹ ہے جس میں بتایا گیا کہ اُن کا اکاؤنٹ دوبارہ بحال کردیا گیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3 دن انتہائی مشکل گزرے، میں نے کوشش کی کہ سب کو اطلاع کر دوں کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور اس پر کوئی نازیبا پوسٹ بھی کی جا سکتی ہے۔