سعودی حکومت نے عید الاضحٰی پر 2 ہفتے کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

368

ریاض: سعودی عرب میں عیدالاضحی کے موقع پر 2 ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، مملکت میں عید 31 جولائی کو ہونے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ میں سعودی وزارت افرادی قوت اور سماجی بہبود کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیاں 23 جولائی سے شروع ہوں گی جو 8 اگست تک جاری رہیں گی تاہم نجی شعبے کو 29 جولائی سے 2 اگست تک 4 روزہ چھٹیاں دی گئی ہیں۔

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین کی عید تعطیلات میں آنے والی ہفتہ وار چھٹیوں کے بدلے مزید چھٹیاں بھی دی جائیں گی۔ سعودی عرب میں عیدالاضحی جمعہ 31 جولائی کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔