ٹک ٹاک نے چینی حکومت کے زیر اثر ہونے کے الزامات مسترد کردیے

234

ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے چینی حکومت کے زیر اثر ہونے کے الزامات مسترد کردیے۔

یورپ، مشرق وسطی اور افریقہ کے لیے ٹِک ٹاک کے عوامی پالیسی کے سربراہ تھیو برٹرام کا کہنا ہے کہ وہ چین کی جانب سے ڈیٹا کے حوالے سے کسی بھی درخواست کو مسترد کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ‘یہ خیال کہ ہم کسی بھی طرح سے چینی حکومت کے زیر اثر ہیں، سراسر غلط ہے

واضح رہے کہ امریکا میں اپنے مستقبل کے بارے میں ٹِک ٹاک واشنگٹن کے دباؤ میں ہے۔