ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز جیتنے والے 3 پاکستانی ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی کا خدشہ ہے، بی سیمپل کی رپورٹس فیڈریشن کو فراہم کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال 27 مئی کو تینوں ایتھلیٹس کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے جن میں سے دو کھلاڑیوں نے بی سیمپل سے دوبارہ ٹیسٹ کی درخواست کی تھی، 2 گولڈ میڈلسٹ کے بی سمپل ٹیسٹ کی رپورٹس فیڈریشن کو موصول ہوچکی ہیں، رپورٹس مثبت ہے یا منفی اس کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔
اتھلیٹ سمیع اللہ نے بی سیمپل کے لیے نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا، ساؤتھ ایشین گیمز میں محبوب علی اور محمد نعیم نے سونے کا جبکہ سمیع اللہ نے برانز میڈل جیتا تھا، اتھلیٹس کے گیمز کے دوران ہی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
ذرایع نے مزید بتایا کہ جلد رپورٹس منظر عام پر لائی جائیں گی اور پابندی اعلان بھی کیا جائے گا۔