لاہور:گلوکار شہزاد رائے نے گلوکارہ نازیہ حسن کا مشہور گانا زندگی کے چند بول گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نامور گلوکار شہزاد رائے نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پاکستان کی پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا ’زندگی‘ گا رہے ہیں۔
ویڈیو میں شہزاد رائے کو پیانو بجاتے اور نازیہ حسن کا گانا گنگناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گلوکار نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خالی کمرے میں محبت بھرے گیت گنگنانے کا الگ ہی مزہ ہے۔
گلوکار نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خالی کمرے میں پیار محبت والے گانے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔ شہزاد رائے کی آواز میں نازیہ حسن کے مشہور گانے زندگی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔