نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

270

جیسنڈا آرڈرن نہ صرف ایک اچھی سیاسی شخصیت کے طور پر  دنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی کے طرز عمل سے بھی لوگ متاثر ہیں۔

حال ہی میں  جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک اسٹار اور کامیڈین بریس ویل نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اچانک سے جیسنڈا آرڈرن کی آمد ہوئی۔

یوں تو بریس ویل جیسنڈا آرڈرن کی اپنی ویڈیوز میں اکثر نقل اتارتی رہتی تھیں لیکن ایک ویڈیو میں ساتھ آکر انہوں نے مداحوں کو حیران ہی کردیا۔

بریس ویل نے اپنی  ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے آپ کو بطور  نیوزی لینڈ کی وزیراعظم متعارف کروایا اور کہا کہ مجھے کبھی کبھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینا اچھا لگتا ہے۔

اتنی ہی دیر میں ان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے اندر حقیقت میں جیسنڈا آرڈرن سامنے آجاتی ہیں اور بریس ویل ان کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہتی ہیں کہ ’او ہیلو آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر جواب ملتا ہے جیسنڈا ۔‘

بعدازاں دونوں نے خوب قہقہے لگائے اور ویڈیو کا اختتام کردیا تاہم   یہ پہلی ٹک ٹاک ویڈیو ہے جس میں  جیسنڈا آرڈرن کو دیکھا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ وزیراعظم کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔