تھیٹر بند ہونے سے فنکار فاقہ کشی میں ہیں، نسیم وکی

271

معروف تھیٹر اداکار 43 سالہ نسیم وکی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کے باعث گزشتہ 5 ماہ سے تھیٹر بند ہے، جس کے باعث فنکاروں پر فاقہ کشی کا وقت آگیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں مارچ سے تھیٹر سمیت سینما ہالز بھی بند ہیں جب کہ ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں شادی ہالز، تعلیمی اداروں اور تفریحی مراکز سمیت متعدد شعبہ جات تاحال بند ہیں اور حکومت مزید چند ہفتوں تک ان تمام شعبوں کو بند رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تھیٹر بند ہونے کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں اسٹیج ڈرامے اور تھیٹرز نہیں ہو رہے، جس باعث مذکورہ شعبےسے وابستہ فنکار اور دیگر عملہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہے۔

اسی حوالے سے نسیم وکی نے  بتایا کہ تھیٹر بند ہونے کی وجہ سے معروف اداکارہ عالیہ چوہدری بھی جھگیوں میں رہنے پر مجبور ہوگئیں جب کہ دیگر کئی فنکار فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں۔