اگرچہ گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کو گزشتہ چند سال سے ایک ساتھ دیکھا جا رہا ہے اور وہ ماضی میں ایک دوسرے کو بہترین دوست بھی قرار دیتے رہے ہیں۔
تاہم حال ہی میں ان دونوں کے تعلقات پر اس وقت نئی بحث چھڑ گئی جب اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ ان کے عاصم اظہر سے نجی تعلقات نہیں بلکہ وہ صرف دوست ہیں۔
ہانیہ عامر نے چند دن قبل گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام پر لائیو چیٹ کے دوران اعتراف کیا تھا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘نجی’ تعلقات نہیں۔
ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں۔
اداکارہ نے وضاحت کی کہ تاہم اس کے باوجود وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔