ریشم کی پاکستانی فلموں کو عالمی سطح پر ریلیز کرنے کی تجویز

289

لاہور:  اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پاکستان میں فلموں کی نمائش کا سرکٹ محدود ہو چکا ہے، فلموں کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ان کو بین الاقوامی سطح پر بھی ریلیز کیا جائے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ چین اور ترکی میں پاکستانی فلموں کو ریلیز کرنے کے حوالے سے پیشرفت کی جانی چاہئے اور مستقبل میں جو بھی فلمیں بنائی جائیں ان کو اردو کے ساتھ ساتھ ترکی اور چین میں بولی جانے والی زبانوں میں بھی بنایا جائے۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک ہماری فلموں کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس سے ملک کو کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو گا۔