سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے مبینہ طورپراپنی کم عمربچی کو نامناسب اشیا کی تشہیر کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر ان کے قریبی رشتہ داروں کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔
سعودی عرب کے اخبارکے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے سوشل میڈیا پر کم عمر بچی کی تشہیری ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے والدین کو سمن جاری کیا۔
رپورٹ کے مطابق کم عمر بچی کی تشہیری ویڈیوز گزشتہ چند روز سے واٹس ایپ، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مختصر دورانیے کی متعدد ویڈیوز میں کم عمر بچی کو بڑی عمر اور بالغ خواتین کے نامناسب استعمال کی اشیا کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔