سعودی عرب اور مشرق وسطی میں عید الاضحی 31 جولائی کو ہونے کا امکان

301

ریاض: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور مشرق وسطی میں عید الاضحی 31 جولائی کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ نے اپنے ایک  بیان میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پورے ملک میں آئندہ پیر کو ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔

سعودی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ انسانی آنکھ یا سائنسی آلات کی مدد سے اگر کسی شہری کو چاند نظر آئے تو وہ  قریبی عدالت میں اپنی گواہی درج کرائے۔

ادھرماہرین کہتے ہیں کہ خطے میں عید 31 جولائی کو ہی ہونے کا امکان ہے۔

گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ 31 جولائی 2020 بروز جمعہ کو ہو گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پہلے والے بیان پہ قائم ہیں اور عید قربان 31 جولائی کو ہو گی۔