آگمینٹڈ ریئلٹی عینک سے فون، لیپ ٹاپ اور گیم 200 انچ اسکرین پر دیکھیں!

334

ٹیکساس: تیار رہیں کہ آگمینٹڈ ریئلٹی عینک ایک نئے انقلاب سے دوچار ہورہی ہے اور اب صرف سادہ عینک کی بدولت، فون، لیپ ٹاپ، گیم کونسول، کو مجازی طور پر آنکھوں کے سامنے 200 انچ تک فور کے اسکرین پر عین تھری ڈی انداز میں دیکھنا ممکن ہوگا۔ اگر اب بھی آپ حیران نہ ہوئے ہوں تو یہ عینک ڈرون کی فوٹیج براہِ راست آٹھ میٹر اسکرین پر مجازی طور پرظاہر کرسکتی ہے۔

اس پروجیکٹ کو مجازی دنیا (ورچول ورلڈ) کی سب سے حیرت انگیز اختراع قرار دیا جارہا ہے ۔ 2019 میں اسے امریکی کمپنی ڈریم ورلڈ نے انٹرنیٹ چندے (کراؤڈ فنڈنگ) کے لیے پیش کیا تھا اور یہ انڈی گو گو ویب سائٹ کی تاریخ میں آگمینٹڈ ریئلٹی کی مد میں سب سےتیزی سے فنڈنگ حاصل کرنے والا منصوبہ بن گیا جس کی مالی مدد تین ہزار افراد نے کی ہے۔

لیپ ٹاپ ہوں یا فون، ہم ان پر ڈجیٹل مواد اور فلمیں وغیرہ دیکھتے ہیں لیکن ان کی اپنی حد ہے، اب ہینڈ فری انداز میں آپ محض ایک عینک کے ذریعے 200 انچ اسکرین پر تھری ڈی وڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔ پھر فائیو جی کی آمد سے فون اور دیگر آلات بھی زیادہ ڈیٹا لےجانے اور ظاہر کرنے کے قابل ہوچکے ہیں۔