کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات کی جانچ کیلئے حتمی پالیسی تشکیل

251

کراچی: حکومت نے مین اسٹریم اور سوشل میڈیا دونوں پر کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات کی نگرانی سے متعلق فریم ورک کو حتمی شکل دے دی اور میڈیا ریگولیٹری اداروں کو ‘جعلی خبریں’ پھیلانے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے گزشتہ ہفتے وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کی سربراہی میں عالمی وبا سے متعلق جعلی معلومات کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے لیگل فریم ورک تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی سربراہی میں کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن معلومات سے بچاؤ کی کمیٹی کا پہلا اجلاس  وزارت داخلہ میں منعقد ہوا تھا۔