ریال میڈرڈ کا لالیگا چمپیئن بنناچمپیئنز لیگ کی فتوحات سے بڑی خوشی ہے، زیڈان

282

اسپین کے مشہور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کے کوچ زین الدین زیڈان نے کہا ہے کہ ٹیم کا لالیگا چمپیئن بننا میرے لیے چمپیئنز لیگ میں مسلسل تین فتوحات سے بڑی خوشی ہے۔

خیال رہے کہ ریال میڈرڈ نے گزشتہ روز اسپین کے کلب ولارئیل کو 1-2 سے شکست دے کر اسپینش لیگ لالیگا چمپیئن بننے کااعزاز حاصل کیا تھا۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے سابق چمپیئن کھلاڑی زیڈان کا کہنا تھا کہ ‘چمپیئنز لیگ تو چمپیئنز لیگ ہے لیکن اس لیگ نے مجھے بہت زیادہ خوش کردیا ہے کیونکہ لالیگا شان دار ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے دیگر ٹیموں سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرلیے ہیں اور ہم نے ایسا کردکھایا ہے’۔