سارہ خان کی نئی زندگی کیلئے آغاعلی کی دعائیں

251

کراچی: اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی شدہ زندگی کے لیے سارہ خان کے سابق دوست آغا علی نے دعائیں دینے کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

ڈراما سیریل ’’ثبات‘‘میں میرال کے کردار سے لوگوں کے ذہنوں پر اپنی چھاپ چھوڑنے والی اداکارہ سارہ خان اور پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر  دو روز قبل شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

 

دونوں کو جہاں شوبز شخصیات سمیت ان کے چاہنے والوں نے مبارکباد دی ہے وہیں سارہ خان کے سابق دوست اداکار آغا علی نے بھی سارہ اور فلک کی شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔