بارش کے بعد کراچی کی ناقص صورتحال، مہوش حیات برہم، تصاویر شیئر

646

کراچی: پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد کراچی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے کراچی کی سڑکوں کی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے بعد شہر قائد کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کے باعث نا صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی بلکہ شہریوں کو شدید مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

تصاویر شیئر کرتے ہوئے مہوش حیات نے لکھا کہ  جب بھی دُنیا کے ساتویں بڑے شہر یعنی کراچی میں بارش ہوتی ہے تو پورے شہر کو ناقص صورتحال سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔