دُبئی میں رہنے والے تمام افراد کو خبردار کر دیا گیا

242

دُبئی: اگر آپ دُبئی میں مقیم ہیں اور سیر و تفریح کے بھی شوقین ہیں، خاص طور پر آپ کو دُبئی کے ساحلی مقامات پر اپنی طرف کھینچتے ہیں تو وہاں ضرور جائیں۔ مگر ہوشیارہو جائیں کیونکہ یہ عام حالات نہیں ہیں، کورونا ہر جگہ اپنا قبضہ جمائے بیٹھا ہے۔ جو لوگ ساحلی مقامات پر تفریح کے لیے جانا چاہتے ہیں ، انہیں ماسک اور سماجی فاصلے سے متعلق احتیاطی تدابیر کا خاص طور پر خیال رکھنا ہو گا۔خلیج ٹائمز کے مطابق ساحلی مقامات پر کورونا سے متعلق گائیڈ لائنز کا خیال نہ رکھنے والوں کو بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دُبئی پولیس نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ ساحلی مقامات پر آنے والے تمام افراد کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔