کرونا ویکسین تیار کرنے والے اداروں کے سامنے بڑی مشکل کھڑی ہوگئی

287

لندن: کروناویکسین تیار کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وبائی مرض سے لڑنے والے مریضوں میں قوت مدافعت مختصر مدت تک رہتی ہے جو ویکسین بنانے والے اداروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کرونا کے شکار مریضوں میں قوت مدافعت کا سلسلہ مختصر مدتی کے بجائے اسے بڑھانے کے لیے ایک بہت ہی مؤثر ترین ویکسین کی ضرورت ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق ایسی ویکسین کی تیاری ایک بڑا چیلنج ہے جو مریضوں میں مدافعاتی نظام کو طویل مدت تک رکھنے کے علاوہ مستقبل میں وبائی مرض سے بچائے رکھے۔ چین، جرمنی اور برطانیہ میں ماہرین کی تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی کہ کرونا مریضوں کے مدافعاتی نظام میں از خود اینٹی باڈیز بنتے ہیں لیکن وہ مختصر مدت تک رہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی صورت حال ویکسین بنانے والوں کے لیے ایک بڑا چیلنج کھڑا کررہی ہے کیوں کہ طویل مدت تک قوت مدافعت کو مضبوط بنانے ایک بہت ہی مشکل طلب مرحلہ ہے۔